4 جون 2021 - 16:09
کتاب "امام خمینی (رہ) کے آثار پر مبنی تفسیر قرآن" ترکی میں منظر عام پر آ گئی

یہ کتاب جو قرآنی مطالب اور امام خمینی(رہ) کے آثار پر مبنی تفسیر کا مجموعہ ہے پانچ جلدوں میں تدوین کی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکیہ میں "کوثر پبلیکیشنر انسٹی ٹیوٹ" کے تعاون سے کتاب "امام خمینی (رہ) کے آثار پر مبنی تفسیر قرآن" کو زیور طباعت سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔
یہ کتاب جو قرآنی مطالب اور امام خمینی(رہ) کے آثار پر مبنی تفسیر کا مجموعہ ہے پانچ جلدوں میں تدوین کی گئی ہے۔ اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور اور موسسہ نشر آثار امام خمینی کے باہمی اشتراک سے اس کا ترجمہ ترکی استبولی زبان میں منظر عام پر لائی گئی ہے۔
یہ پانج جلدی گرانقدر مجموعہ جو گزشتہ سال ترکی کے "کوثر پبلیکیشنر انسٹی ٹیوٹ" کے تعاون سے استنبول میں چھپا تھا، امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر لوگوں کے درمیان پیش کیا گیا ہے۔

...........

242